سندھ حکومت تمام سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے:سعید غنی

    کراچی (یواین پی)وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے۔ ملازمین کے گروپ انشورنس، بینولینٹ فنڈ، پرموشن سمیت تمام مسائل کے حل کے لئے ملازمین کی تنظیموں کی مشاورت سے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کے چیئرمین سندھ ٹھاکر ذوالفقار قائم خانی کی قیادت میں آنے والے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔