582 شدید زخمی، موٹر سائیکل حادثات کی شرح 76 فیصد تک جا پہنچی
لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1225ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 582افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔839معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 812ڈرائیوز،62کم عمرڈرائیور،459مسافراور160پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ246ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت312متاثرین کے ساتھ پہلے،ملتان91حادثات میں 97متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد76حادثات میں 89متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1431متاثرین میں 1174مرد اور257خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 240افراد کی اوسط عمر18سال سے کم804افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ387زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1157موٹرسائیکلز،67آٹورکشے،128کاریں،30وین،12مسافر بسیں،24ٹرک اور97دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔