کم عمر ڈرائیور نے موٹرسائیکل سوار کو زخمی کر کے فرار کی کوشش کی
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈیفنس سی میں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ہٹ اینڈ رن کے 2 کار سوار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کار ڈرائیور نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری، موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق دونوں کار سوار ملزمان موٹرسائیکل سوار کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ ڈولفن نے کار سوار ڈرائیور کی موقع سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ڈولفن سکواڈ کم عمر ڈرائیورز کیخلاف مہم میں بلا تفریق کارروائیاں کر رہا ہے۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق کم عمر ڈرائیورز کیخلاف جاری مہم میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔ ڈولفن نے کار سوار ملزمان علی اور عبداللہ کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ڈیفنس سی کے حوالے کر دیا۔ مضروب زین کو بذریعہ ریسکیو 1122 علاج معالجہ کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے، ٹریفک حادثات کا سبب بنتا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی اس حوالے سے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔