پانی کو محفوظ کرنے کے لئے مختلف گنجائش کے 1000 ڈیم تعمیر کئے جا رہے ہیں:وزیر ماحولیات
ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں وزیر ماحولیات پانی و زراعت انجینئرعبدالرحمان الفضلی نے کہا ہے کہ مملکت میں بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے مختلف گنجائش کے حامل 1000 ڈیم تعمیر کرنے پر کام کر رہے ہیں، ڈیم تیزی سے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اداروں کی مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ڈیم کی علاوہ ماحولیات کی قومی اسٹرٹیجی پر تیزی سے کام جاری ہے