کراچی میں آج سے 4 اپریل تک بارش اور آندھی کی پیشگوئی

کراچی میں آج سے 4 اپریل تک بارش اور آندھی کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی تازہ ویدر ایڈوائزری کے مطابق آج سے 4 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 خاص طور پر کراچی میں آج رات سے بارش کا آغاز ہو سکتا ہے، جس میں ہلکی پھوار اور بونداباندی شامل ہو گی۔کل (2 اپریل) سے شہر کے کچھ علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے، جبکہ بعض علاقوں میں بارش کی مقدار 50 ملی میٹر یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق یہ نظام مغربی سسٹم کے اثرات کے باعث بلوچستان کے جنوب مغربی حصے سے ملک میں داخل ہو رہا ہے، اور سندھ کے دیگر دیہی علاقوں میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔کراچی پر یہ بارش کا سلسلہ 4 اپریل تک برقرار رہنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی اقدامات کرنے اور کمزور عمارتوں یا کھلے مقامات سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔