راہ امن میں ڈکیتی کی واردات، فائرنگ سے خاتون سمیت 3 شدید زخمی

راہ امن میں ڈکیتی کی واردات، فائرنگ سے خاتون سمیت 3 شدید زخمی

تھانہ مورگاہ کے علاقے راہ امن میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں 55 سالہ مشتاق، ان کی اہلیہ صغریٰ اور پڑوسی مہتاب عمر شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ افراد ایک عزیز کی تیمارداری کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں ملزمان نے انہیں روک کر زیورات اور پرس چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان خاتون سے سونے کا کڑا چھین کر موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔