پٹرول اور ڈیزل مہنگا ، پاکستانیوں نے استعمال بڑھا دیا

 اضافے کے باجود ملک میں تیل کی کھپت میں 25 فیصد اضافہ ہونے کا انکشاف
.اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ملک میں پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے پر پاکستانیوں نے ان مصنوعات کا استعمال کم کرنے کی بجائے مزید بڑھا دیا۔ جیو نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایک دلچسپ حقیقت یہ سامنے آئی کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باجود ملک میں تیل کی کھپت میں 25 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ کہتے ہیں کہ ایک دن کی چھٹی بڑھانے یا سکول بند کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، لوگ گھروں میں بیٹھنے کی بجائے اور زیادہ باہر جانا شروع ہوگئے،