چوتھے روز بھی پٹرول اور ڈیزل مہنگا

پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے ‘ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے مسلسل  چوتھے روز پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ‘ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔