دودھ کا خالی ڈبہ واپس کرنے پر سکول کو معاوضہ ملے گا

لاکھوں بچوں کو منصوبے کے تحت مفت دودھ اور بسکٹ دیے جا رہے ہیں 
لاہور(خصوصی رپورٹ) مفت دودھ کے ڈبے واپس کرنے پر دو روپے ملیں گے،محکمہ سکول ایجوکیشن نے متعلقہ اضلاع کے سربراہان کو ہدایت کردی،ماحول دوست اقدام منصوبے کے تحت فی خالی ڈبہ دو روپے سکول کو دیے جائیں گے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے متعلقہ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ڈبوں کا ریکارڈ رکھنے کی ہدایت کردی۔پنجاب کے 10 اضلاع میں مفت میل پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔لاکھوں بچوں کو منصوبے کے تحت مفت دودھ اور بسکٹ دیے جا رہے ہیں۔ رواں سال 13 اکتوبر سے منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔ منصوبے کے لیے فنڈنگ بین الاقوامی ایجنسی کی جانب سے کی جا رہی ہے۔