آزاد کشمیر کی صورتحال پرپیپلز پارٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو کریں گے‘ تحریک عدم اعتماد کیلئے مطلوبہ نمبر سے زائد ارکان کا دعوی
وزیراعظم آزادکشمیرکیخلاف تحریک عدم اعتماد یکم نومبر کو پیش کیلئے جانے کا امکان‘انوار الحق کا مقابلہ کرنے کافیصلہ
مظفر آباد (آئی این پی )وزیراعظم  آزادکشمیر چوہدری  انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد یکم نومبر کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب  پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے آج  اہم اجلاس طلب کیاہے جس میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی بھی شریک ہوگی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے، پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کیلئے مطلوبہ نمبر سے زائد ارکان کا دعوی کیا ہے۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان تحریک عدم اعتماد پر فارمولہ طے پاگیا ہے۔ادھر  چوہدری انوارالحق نے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہناہے پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جائے گی