یوکرین امن مذاکرات کوسبوتاژ کررہا، مطالبات غیرسنجیدہ ہیں: روس

  امن معاہدے کاڈرافٹ تیارہے، یوکرین نے شرکت کی تصدیق نہیں کی، وزیر خار جہ 
ماسکو(آئی این پی )روس کا کہنا ہے کہ یوکرین امن مذاکرات کوسبوتاژ کررہاہے، مطالبات غیرسنجیدہ ہیں، تاہم روس نے یوکرین کوپیرکے روز استنبول میں دوبارہ مذاکرات کی تجویزدیدی ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ امن معاہدے کاڈرافٹ تیارہے، تاہم یوکرین نے شرکت کی تصدیق نہیں کی۔روس نے موقف اپناتے ہوئے کہا کہ 30دن کی جنگ بندی کی شرط ناقابل قبول ہے یوکرین کوعسکری فائدہ ہوگا۔دوسری جانب یوکرینی وزیردفاع نے روس سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اپنامجوزہ امن معاہدہ پیش کرے، ہم ڈرافٹ روس کو بھیج چکے جواب کا انتظار ہے۔