آسٹریلیا میں21سالہ لڑکی سینیٹر منتخب

کینبرا(آئی این پی )آسٹریلیا میں تاریخ رقم ہوگئی صرف 21سالہ شارلٹ واکر سینیٹ کی رکن منتخب ہو گئیں۔ وہ آسٹریلیا کی سب سے کم عمر خاتون سینیٹر بن گئی ہیں۔ شارلٹ کو لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب کیا گیا، وہ سائوتھ آسٹریلیا سے پارٹی کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھیں اور ذاتی ووٹوں کی تعداد دیگر چھ منتخب سینیٹرز میں سب سے کم تھی۔ ان کا چھ سالہ دور یکم جولائی سے شروع ہوگا۔