گلوبل ایوارڈز ، واسا لاہور دنیا کی ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شامل

لاہور (خصوصی رپورٹ)واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں یوٹیلیٹی آف دی ایئر 2026کیلئے شارٹ لسٹ،گلوبل واٹر ایوارڈز میں واسا لاہور دنیا کی ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شامل کر لیا گیا۔عالمی ماہرین کی نظر میں واسا رول ماڈل یوٹیلیٹی بن گیا۔گلوبل واٹر سمٹ میڈرڈ میں19 مئی کو فاتح کا اعلان ہوگا۔ پاکستان کی نمائندگی واسا لاہور کریگا۔مالی خودمختاری اور بہترین کارکردگی پر واسا کی عالمی سطح پر پذیرائی ،ریکارڈ ریکوری کے بعد واسا لاہور مالی طور پر مستحکم ادارہ بن گیا۔ ڈیجیٹل بلنگ اور سمارٹ مانیٹرنگ، جدید اصلاحات رنگ لے آئیں۔ پنجاب واٹر اینڈ سینیٹیشن فریم ورک سے شفافیت میں نمایاں بہتری آئی۔ ایم ڈی غفران احمد نے عالمی اعزاز ٹیم ورک اور حکومتی وڑن کا نتیجہ قرار دیاہے۔