وزیراعظم شہباز شریف روٹ سے غائب 27اہلکار وں کو شوکاز

19 مارچ کو شہباز شریف کی لاہور آمد پر پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے،محکمانہ کارروائی کا آغاز 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف کی آمد کے موقع پر وی وی آئی پی سکیورٹی میں سنگین غفلت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس کے 27 اہلکار ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق 19 مارچ کو وزیراعظم کے روٹ پر تعینات اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سے غائب تھے، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ غیر حاضری پر محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔مراسلے کے مطابق سکیورٹی ڈیوٹی وزیراعظم کی لاہور آمد کے پیش نظر شہر کے مختلف مقامات پر تعینات کی گئی تھی۔