ساہیوال (خصوصی رپورٹ)قتل کی 2وارداتیں،ساہیوال کے کنعان پارک میں شادی شدہ خاتون ، نواحی گا ئوں 90/9-L میں نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق خالد نسیم کی 24سالہ بیوی مقدس خالد اور کمسن بیٹے کو ملزموں جہانگیر اور نازیہ وغیرہ نے اغواکیا اور کنعان پارک ساہیوال لے آئے۔ جہانگیر گن پوائنٹ پر مقدس کو شوہر خالد نسیم سے طلاق لینے کاکہتارہا۔ انکارپر اسے گولیاں مار دیں اور بچے شبر علی کو اٹھا کرفرار ہوئے،تاہم تعاقب پربچے کو چھوڑگئے۔مقدس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔دوسری واردات گائوں 90/9-L میں ہوئی، یہاں وقاص علی کو زرعی رقبہ پر نامعلوم افراد نے سر میں گولی مارکر موت کی نیند سلادیا اور فرارہوگئے۔ تھانہ سٹی پولیس نے جہانگیر وغیرہ 6ملزموں جبکہ تھانہ غلہ منڈی نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔