شادی شدہ خاتون گھر میں قتل

 شاہ کمال دربار کے قریب ثنا کوگردن میں گولی مار کر قتل کیا گیا ،لاش خون میں لت پت ملی شوہر غائب 
لاہور(کرائم رپورٹر)وحدت کالونی کے علاقے میں گھر سے 40 سالہ شادی شدہ خاتون کی لاش برآمد، گردن پر گولی ماری کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ شاہ کمال دربار منا گڈا چوک کے پاس گھر سے خاتون کی خون میں لت پت لاش ملی جسکی شناخت 40 سالہ ثنا زوجہ شہراز کے نام سے ہوئی۔اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی جو اپنے اہلخانہ کے ہمراہ 7 سال سے کرایہ کے مکان میں رہتی تھی،ابتدائی تحقیقات میں خاتون کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔ مقتولہ کا شوہر موقع سے غائب ہے ،شبہ ہے کہ اس نے غیرت کے نام پر قتل کیا،پولیس نے مزید بتایا کہ اہل علاقہ اور لواحقین سے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں،واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں، جلد اصل حقائق سامنے آ جائینگے۔