پشاور(خصوصی رپورٹ)پی ٹی آئی کی ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب آج ہوگا۔پی ٹی آئی کی مشال یوسف زئی، مسلم لیگ (ن) کی ثوبیہ شاہد، جے یو آئی( ف) کی شازیہ، صائمہ خالد اور مہتاب ظفر انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔پولنگ آج خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہوگی، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 145 اراکین حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کی امیدوار راحیلہ بی بی( ن) لیگ کی امیدوار کے حق میں دست بردار ہوگئیں، پیپلز پارٹی انتخاب میں( ن) لیگ کا ساتھ دے گی۔