اسلام آباد(آئی این پی )وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے پاکستان کونسل فار رینوایبل انرجی ٹیکنالوجیز(پیکرٹ) ترقیاتی منصوبے میں سنگین مالی بے ضابطگیوں پر معطل اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق رحیم کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کردی گئی ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق تحقیقات کیلئے جوائنٹ سیکرٹری انکوائری آفیسر تعینات کیے گئے ہیں۔ تیس روز میں رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے