لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نرسنگ کی اسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ 32 اسامیوں کے لئے 149 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ کامیاب امیدواروں کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے انٹرویو کے لئے بلایا جائے گا۔ اسی طرح پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اسسٹنٹ کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ اسامیاں پی پی ایس سی کے اپنے ہی آفس کیلئے ہیں ، 8 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔