اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریونیو اتھارٹی دیپالپور کو نوٹس

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی فیصلے کیخلاف وراثتی انتقال درج کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریونیو اتھارٹی دیپالپور کو نوٹس جاری کر دیا۔جسٹس چودھری محمد اقبال نے ایاز حیدر کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریونیو دیپالپور غلام حسین کھوکھر کو 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔