ذاتی معالجین کو بانی پی ٹی آئی سے ملنا دیا جائے‘الیکشن کے حوالے سے ہماری حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی،یہ محض افواہیں ہیں اس پر مت جائیں
اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کچھ ہوا تو سسٹم نہیں پورا پاکستان ہل جائے گا،الیکشن کے حوالے سے ہماری حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دورا ن بیرسٹرگوہر نے کہا کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا جیل میں ہونا سب سے بڑا کرائسز ہے۔ یہ بتائیں بانی کی بیماری کیوں چھپائی؟ اگر انہیں کچھ ہوا تو سسٹم نہیں پورا پاکستان ہل جائے گا۔ شوکت خانم کے ڈاکٹرز کو بانی کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ذاتی معالجین ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کو بانی پی ٹی آئی سے ملنا دیا جائے۔ یہ بھی واضح کردیا کہ الیکشن کے حوالے سے ہماری حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، ہماری کسی سے بات نہیں ہوئی،یہ محض افواہیں ہیں اس پر مت جائیں۔