ٹریفک جام ہونے پر ایس پیز سے سرکاری گاڑیاں واپس

سی ٹی او نے ایس پیز کی ذاتی گاڑیاں بھی لے کر ٹریفک لائنز مناواں بھجوا دیں
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او نے ٹریفک جام ہونے پر ٹریفک پولیس کے ایس پیز کو انوکھی سزا دے دی۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی او نے سزاکے طور پر ایس پیز سے سرکاری گاڑیاں واپس لے لیں اور انہیں ذاتی استعمال کی گاڑیاں بھی واپس کرنے کا حکم دیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے ایس پیز دوران ڈیوٹی سرکاری گاڑیوں کی بجائے اپنی پرائیویٹ گاڑیوں پر ڈیوٹی کرتے رہے۔ سی ٹی او نے ایس پیز کی ذاتی گاڑیاں بھی واپس لے کر ٹریفک لائنز مناواں بھجوا دیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سخت اقدام ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کینال روڑ پر ٹریفک جام ہونے کے بعد سی ٹی او نے سیکٹر انچارج گڑھی شاہو کو معطل کر دیا تھا۔