3450 اہلکاروں کی کمی ہے ،سکیورٹی ڈیوٹیز میں دشواری
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجا ب کانسٹیبلری میں نفری کی کمی کا سامنا ہے سکیورٹی ڈیوٹیز کیلئے پولیس کو دشواریاں درپیش ہیں ذرائع کے مطابق 3450 اہلکاروں کی کمی ہے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کانسٹیبلری میں منظور شدہ کوٹہ نفری 10ہزار 667 ہے،8306اہلکار تعینات اور 3450کی نفری کم ہے ، لاہور میں منظور شدہ کوٹہ 1896 ہے،جبکہ 668اہلکارتعینات اور نفری 1558 کم ہے،گوجرانوالہ میں منظور شدہ نفری522 اہلکارہے،جس میں 352اہلکارتعینات ہیں اور 231اہلکار کی نفری کم ہے۔