امریکی خاتون کو 3پاکستانیوں نے شادی کی پیشکش کردی

پیشکش کرنے والوں میں ڈرائیور‘62سالہ نابینا شخص اورایک نوجوان شامل ہے
    کراچی(یواین پی)کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو اپنے خوابوں کا شہزادہ تو نہ ملا البتہ خاتون سے شادی کیلئے پاکستانی شہری میدان میں آگئے،امریکی خاتون سے شادی کرنے کیلئے کراچی کے شہریوں نے مشروط رضا مندی ظاہر کردی، تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے عبدالرحیم نامی شخص نے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو شادی کی پیشکش کی ہے۔ویڈیو میں ایک شہری نے اپنا تعارف کروایا اور بتایا کہ میرا نام عبدالرحیم ہے پیشے کے اعتبار سے اس وقت ڈرائیو ہوں لیکن ایک ریٹائرڈ ملازم بھی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ڈرائیور اور ریٹائرڈ ملازم ہیں۔انہوں نے اپنی بیوی کو بھی اس بارے میں مطلع کردیا ہے اور ان کی اجازت ملنے کے بعد وہ امریکی خاتون سے شادی کرنے کیلئے تیار ہیں۔اسی طرح 62 سالہ معمر و نابینا شخص نے بھی امریکی خاتون سے شادی کی خواہش ظاہر کی ہے اور اپنی ڈیمانڈ بتاتے ہوئے کہا کہ میں شادی کیلئے تیار ہوں لیکن میری یہ شرط ہے کہ مجھے ماہانہ خرچے کے ساتھ ساتھ امریکا بھی لے جائے۔میں وہاںجا کر اپنی آنکھوں کا علاج کروا لوں گا۔اس کے ساتھ ساتھ ایک اور شخص کا کہنا ہے کہ شادی کیلئے آئی امریکی خاتون اگر سنجیدہ ہیں تو میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہوں میں انہیں رہائش کے ساتھ ساتھ ماہانہ خرچہ 5 ہزار ڈالرز دینے کیلئے بھی تیار ہوں۔