گھروں میں پالے گئے طوطوں کی ڈیکلیئریشن کی تاریخ میں توسیع

 رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے ہے، طوطے  آن لائن ڈیکلیئرکئے جاسکتے ہیں
لاہور(آئی  این پی )وائلڈلائف رینجرز پنجاب نے گھروں میں پالے گئے مقامی طوطوں کی ڈیکلیئریشن کی تاریخ میں ایک بار پھر سے توسیع کا عندیہ دیدیا۔محکمے کی طرف سے الیگزیزینڈرین، روز رنگڈ (را طوطے)  ، سلیٹی سر اور گلابی سروالے طوطوں کی ڈیکلیئریشن کے لئے 5 جنوری 2026 تک کی مہلت دی گئی تھی ۔ابتک ایک لاکھ سے زائد طوطے ڈیکلیئرکئے جاچکے ہیں۔وائلڈلائف رینجرز پنجاب نے نومبر 2025 میں گھروں میں پالے جانیوالے طوطوں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ پہلے مرحلے میں طوطے ڈیکلیئرکئے جائیں گے اور دوسرے مرحلے میں ان طوطوں جانچ اور تصدیق کے بعد رجسٹریشن کی جائیگی۔ایک طوطے کی رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے ہے۔ طوطے ، وائلڈلائف رینجرز کی ویب سائٹ پر جاکر آن لائن پورٹل کے ذریعے ڈیکلیئرکئے جاسکتے ہیں