ہائیکورٹ بار : وکلا کی آج تک بائیو میٹرک

لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلا کیلئے بائیو میٹرک کر انے میں صرف ایک روز باقی رہ گیا ، آج 31 دسمبر تک بائیو میٹرک نہ کرانے والے وکلا الیکشن کیلئے نااہل ہوں گے۔سیکرٹری بار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بائیو میٹرک نہ کر انے والے وکلا بار کے سالانہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل نہیں ہوں گے، بار عہدیدار وں کے مطابق انتخابات 24 فروری کو ہوں گے، جس میں صرف بائیو میٹرک والے وکلا ہی ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہوں گے۔