441ملزم بجلی چوری میں ملوث

لاہور (کرائم رپورٹر) ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 441ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے121 کے خلاف مقدمات درج کرکے17کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 15کمرشل،1زرعی اور429 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو2لاکھ84ہزار685یونٹ ڈی ٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت 1 کروڑ22لاکھ60 ہزار955 روپے ہے۔