پنجاب کابینہ کمیٹی نے سینئر سٹیزن بل منظور کر لیا

پنجاب کابینہ کمیٹی نے سینئر سٹیزن بل منظور کر لیا

پنجاب کابینہ کمیٹی نے سینئر سٹیزن بل کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت بزرگ شہریوں کے لیے مختلف اہم سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

 وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ اور سیکرٹری جاوید اختر کی کاوشوں سے یہ بل منظور کیا گیا۔بل کے مطابق ایئرپورٹ، ریلوے سٹیشن، بینکس اور سرکاری دفاتر میں سینئر سٹیزن کے لیے خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے تاکہ ان کو خصوصی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ اس کے علاوہ، سینئر سٹیزن کو کرایوں میں رعایت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب کے 41 اضلاع میں اولڈ ایج ہومز قائم کیے جائیں گے تاکہ بزرگ شہریوں کو آرام دہ ماحول مل سکے۔

ہسپتالوں میں سینئر سٹیزن کے لیے الگ وارڈز بنائے جائیں گے اور انہیں ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔اس بل کے تحت سینئر سٹیزن کی تعریف میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد شامل ہوں گے۔ کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد، بل کو محکمہ قانون کو ارسال کر دیا گیا ہے۔