کراچی میں سخت سردی کے دوران گھروں میں گیس سپلائی برقرار رکھنے کے لیے حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری سے کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی میں 50 فیصد کمی کی جائے گی تاکہ گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی جاری رکھی جا سکے۔سوئی سدرن کی جانب سے بتایا گیا کہ اس فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کو سردیوں میں گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 27 دسمبر کو گھریلو صارفین کی گیس سپلائی میں کمی کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کمی کو فوری طور پر دور کیا جائے گا۔
اس فیصلے کے بعد کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس سپلائی میں کمی کی جائے گی تاکہ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں سردی کی شدت بڑھ رہی ہے۔