فیض حمید کا کورٹ مارشل کرنا ہے تو سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو اس کی بھی سزا ملنی چاہیے
آئین میں ترمیم صرف پارلیمنٹ کے ذریعے ہی ہوسکتی ہے لانگ مارچ سے نہیں:رہنما اے این پی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے صوبے میں دہشت گردوں کو جنرل (ر) فیض حمید لیکر آئے‘رٹ مارشل کرنا ہے تو اس کو اس کی بھی سزا ملنی چاہیے، یہ معاہدہ کس کے کہنے پر کیا گیا؟ فیض حمید نے یہ فیصلہ اکیلے تو نہیں کیا سب کو شامل تفتیش کرنا چاہئی، ان سمیت اس فیصلے میں شامل سب سے تفتیش ہونی چاہیے۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی کو کے پی میں 13 سال ہو گئے ہیں، یہ ناکام ترین حکومت ہے، صوبے میں دہشت گردی عروج پر ہے، حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔کہ آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات خراب ہیں، اب تو اس جنگ میں طیارے بھی استعمال ہو رہے ہیں، یہ سفارتی تعلقات کی ناکامی ہے، آج ایک دیر ینہ دوست افغانستان ہمارا دشمن بن گیا ہے۔ افغان ہمسایہ ملک ہے اور وہاں کو بھی حکومت بنی کیوں ہمیں راس نہیں آئی، سوچنا پڑے گا کہ کیا ہماری پالیسیوں میں کوئی کمی ہے، کیا وجہ ہے کہ افغانستان سے ہمارے تعلقات درست نہیں ہوئے۔ہمیں اپنی خارجہ پالیسی پر بھی نظر ثانی کرنا پڑے کی