ٹماٹر،پیاز مزیدمہنگے ، شہری پریشان

 ملکی ٹماٹر ایک ہی روز میں 21 فیصد مہنگا،سرکاری نرخ 175 مگر250 روپے کلو فروخت ہوتارہا 
 لاہور (خصوصی رپورٹ)سبزیوں کینرخ کم نہ ہوسکے۔ٹماٹر ایک ہی روز میں 21 فیصد مہنگا ہو گیا تو پیاز کی قیمت بھی بڑھ گئی۔پالک 80 روپے کلو سب سے سستی سبزی رہ گئی۔ اکثر سبزیوں کے نرخ دو سو روپے کلو کے قریب ہیں۔ ملکی ٹماٹر کے سرکاری نرخ میں 30 روپے کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا اوراسکا سرکاری نرخ 175 روپے کلو ہو گیا جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول ملکی ٹماٹر 250 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے،ٹماٹر درجہ دوم 200 روپے کلو ہے۔ایرانی ٹماٹر منڈی میں دستیاب نہ ہواجس سے مقامی ٹماٹر کا نرخ بھی بڑھ گیا۔پیاز کا سرکاری نرخ 5روپے اضافے سے 195 روپے کلو رہا۔مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 250 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے،مکس درجہ دوم پیاز 200 سے 220 روپے کلو دستیاب ہے۔ آلو کا سرکاری نرخ 35 روپے کلو مقرر ،مارکیٹ میں مکس آلو 50 روپے کلو اور درجہ اول 60 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔سبز مرچ کا سرکاری نرخ 110 جبکہ مارکیٹ میں 120 روپے کلو فروخت ہو رہی شملہ مرچ کا سرکاری نرخ 270 روپے اور مارکیٹ میں 350 روپے کلو بیچی جا رہی ہے۔ٹینڈے کا سرکاری نرخ 190 جبکہ 220 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ،لہسن ہرنائی کا سرکاری نرخ 10 روپے اضافے سے 290 روپے کلو مقرر ،مارکیٹ میں 350 روپے کلو ہے۔ادرک کا سرکاری نرخ 330 روپے کلو مقرر جبکہ مارکیٹ میں ادرک نرخ 400روپے کلو ہے۔پھول گوبھی کا سرکاری نرخ140 روپے جبکہ مارکیٹ میں 180 روپے کلو ہے۔بھنڈی کا سرکاری نرخ 10 روپے کمی سے 160 روپے کلو مقرر ہوا لیکن مارکیٹ میں بھنڈی 200 سے 220 روپے کلو مل رہی ہے ۔گھیا کدو کاسرکاری نرخ 10 روپے کمی سے 150 جبکہ مارکیٹ میں روپے 180 کلو تک مل رہاہے جبکہ کریلا 120 اور پالک 80 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔برائلر گوشت کے نرخ برقرار ہیں ، اتوار کو نرخ میں کوئی تبدیلی نہ ہوئی۔برائلر گوشت کا سرکاری نرخ 483 روپے کلو جبکہ فارمی انڈے کے نرخ 241 روپے درجن برقرار ہیں۔