گلف کپ: کھلاڑی کے جشن کا خمیازہ عمانی ٹیم کو بھگتنا پڑا، قرعہ اندازی میں قسمت نے ساتھ دے دیا

گلف کپ: کھلاڑی کے جشن کا خمیازہ عمانی ٹیم کو بھگتنا پڑا، قرعہ اندازی میں قسمت نے ساتھ دے دیا

عربین گلف کپ کے گروپ اے کے آخری مرحلے میں عمان نے کویت کو 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کی امید روشن کی، جبکہ سعودی عرب نے عراق کو 0-2 سے ہرا دیا۔

نتائج کے بعد عمان اور عراق کے 4،4 پوائنٹس ہوگئے، جبکہ دونوں کا گول فرق بھی منفی ایک رہا۔ گروپ مرحلے میں عمان اور عراق کے درمیان میچ بھی 1-1 سے برابر رہا تھا۔فیصلہ کن صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب مصعب الشقصی نے کویت کے خلاف عمان کا تیسرا گول کیا۔ اس وقت فیئر پلے ریکارڈ کی بنیاد پر عمان کو عراق پر معمولی برتری حاصل تھی اور وہ سیمی فائنل میں پہنچتا دکھائی دے رہا تھا۔تاہم گول کا جشن مناتے ہوئے مصعب الشقصی نے اپنی شرٹ اتار دی، جس پر انہیں یلو کارڈ دکھایا گیا۔ یلو کارڈ ملنے کے بعد دونوں ٹیموں کے ڈسپلنری پوائنٹس بھی برابر ہوگئے اور کوئی دوسرا اسپورٹنگ معیار انہیں الگ نہ کرسکا۔ٹورنامنٹ کے قوانین کے مطابق پوائنٹس، باہمی نتیجہ، گول فرق، گولز اور ڈسپلنری ریکارڈ برابر ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی آخری فیصلہ کن معیار ہوتا ہے۔یوں قرعہ اندازی میں کامیابی کے بعد عمان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔