خوشاب، مری، مظفرگڑھ میں مہلک حادثات سو فیصد لاہور میں 14، ساہیوال میں 82 فیصد کمی ہوئی
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب میں رواں سال جان لیوا ٹریفک حادثات میں 34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ صوبے کے 26 اضلاع میں مہلک حادثات میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے حادثات میں کمی پر ٹریفک فورس کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ سخت انفورسمنٹ، عوامی آگاہی مہمات اور جدید ٹیکنالوجی کے مو?ثر استعمال سے سڑکوں کو محفوظ بنانے میں مدد ملی ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال خوشاب، مری اور مظفرگڑھ میں مہلک حادثات میں 100 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ پنجاب کے 7 اضلاع میں دو سے بھی کم مہلک حادثات پیش آئے۔ لاہور میں مہلک حادثات میں 14 فیصد، ساہیوال میں 82 فیصد، رحیم یار خان میں 74 فیصد اور لیہ میں 75 فیصد کمی ہوئی۔ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا کہ حادثات کی وجوہات کا تعین کرکے حفاظتی اقدامات کیے گئے، جبکہ قانون شکن ڈرائیوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں، ون ایپ چالان اور جدید کیمروں کے مو?ثر استعمال سے ٹریفک نظم و ضبط میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں روڈ سیفٹی کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ محفوظ سفر یقینی بنایا جا سکے۔ شہری اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔