ٹریفک پولیس کے زیرِ نگرانی مہلک حادثات کی شرح میں 56 فیصد کمی

ٹریفک نظام میں بہتری کے سلسلے میں 12 لاکھ 40 ہزار نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری 
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیرِاعلیٰ پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈی آئیجی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی سربراہی میں صوبے بھر میں ٹریفک مینجمنٹ کے مؤثر اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے حادثات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی  ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے مطابق ٹریفک پولیس کے زیرِ نگرانی علاقوں میں مہلک حادثات کی شرح میں 56 فیصد واضح کمی آئی، جبکہ پنجاب ہائی وے پٹرول (PHP) کے زیرِ انتظام علاقوں میں یہ کمی 26 فیصد رہی۔صوبے کے 31 اضلاع میں ٹریفک پولیس کے زیرِ انتظام کسی بھی علاقے میں کوئی مہلک حادثہ رپورٹ نہیں ہوا۔ گجرانوالہ، لاہور، ملتان اور سیالکوٹ