اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں اصلاحات اور تنظیم نو کے عمل کو اچانک روک دیا گیا ہے، جس کے تحت آپریشنل ڈھانچے کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کے احکامات واپس لے لیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، ایف آئی اے میں قائم کیے گئے دو نئے زون بھی ختم کر دیے گئے ہیں، اور پالیسی اینڈ کوآرڈینیشن کی سیٹ سمیت ڈائریکٹر لاء آپریشن کی سیٹ بھی ختم کر دی گئی ہے۔یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب دو روز قبل ہی ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی جانب سے نئے زونز اور سیٹوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا