جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس سے 14 کروڑ ماہانہ بھتہ طلب

کراچی (آئی این پی )کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات ایک بار پھر سر اٹھانے لگے ، معروف سماجی شخصیت اور فلاحی ادارے جعفریہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل فائونڈیشن (جے ڈی سی) کے سربراہ ظفر عباس سے  بھاری بھتہ طلب کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا مقدمہ تھانہ ٹیپو سلطان میں درج کرلیا گیا  ۔ درج کرائی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق یہ واقعہ 25 ستمبر کو پیش آیا، مدعی دانیال حیدر اپنے ساتھی ظفر عباس کے ہمراہ ایک آفس میں موجود تھے کہ اچانک ظفر عباس کے ذاتی نمبر پر کال موصول ہوئی۔ نامعلوم کالر نے انہیں شارع فیصل پر واقع ایک نجی ہوٹل پر دوپہر 3 بجے پہنچنے کی ہدایت دی۔ایف آئی آر کے مطابق جب ظفر عباس مقررہ وقت پر ہوٹل پہنچے تو وہاں تین افراد پہلے سے موجود تھے جنہوں نے براہِ راست 14 کروڑ روپے ماہانہ بھتہ طلب کیا اور سخت لہجے میں کہا کہ رقم نہ دینے کی صورت میں انہیں جان سے مار دیا جائے گا