ملک میں 38 نرسنگ کالج جعلی قرار، فہرست سامنے آگئی

وفاقی دارالحکومت کے 5، پنجاب کے 25، سندھ کے 5 اور خیبر پختونخوا کے دو کالج شامل
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کی جانب سے 38 جعلی نرسنگ کالجز کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی۔ وفاقی دارالحکومت کے 5، پنجاب کے 25، سندھ کے 5 اور خیبر پختونخوا کے دو کالجز شامل ہیں۔نرسنگ کونسل کی جانب سے والدین اور اسٹوڈنٹس کے لیے ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادارے کی ڈگری کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔رپورٹ  کے مطابق صدر پاکستان کی جانب سے نرسنگ کونسل کی تشکیل نو کے حوالے سے آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس کے بعد کالجز کی رجسٹریشن اور انسپکشن کا عمل تعطل کا شکار ہو چکا ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں کوالیفائیڈ نرسز کی شدت قلت ہے، نرسنگ کونسل حکام کے مطابق 755 رجسٹرڈ ادارے اور کالجز موجود ہیں تاہم مطلوبہ تعداد اور معیار کے مطابق کوالیفائیڈ نرسز تیار نہیں کی جا رہی ہیں