بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی نہیں ،ان پر ایسے جرائم کے الزامات ہیں جو اگر مغربی دنیا میں کسی پر لگیں تو وہ سزا سے نہ بچ سکے:وفاقی وزیر
اسلام آباد کے دونوں بڑے ہسپتالوں نے کسی شخص کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی، بشری بی بی بڑی تباہی چاہتی تھیں:عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان سیاسی قیدی نہیں ہیں اور ان پر ایسے جرائم کے الزامات ہیں جو اگر مغربی دنیا میں کسی پر لگیں تو وہ سزا سے نہ بچ سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے ہمراہ بین الااقوامی میڈیا سے منسلک صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔احسن اقبال نے اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان سیاسی قیدی نہیں ہیں اور ان پر ایسے جرائم کے الزامات ہیں جو اگر مغربی دنیا میں کسی پر لگیں تو وہ سزا سے نہ بچ سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے ہمراہ بین الااقوامی میڈیا سے منسلک صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔احسن اقبال نے کہا کہ میری امریکی کانگریس کے ان اراکین جو ٹویٹ کرتے ہیں، سے عاجزانہ درخواست ہے کہ اگر یہ جرائم آپ کے ملک میں کسی نے کیے ہوتے تو کیا وہ سزا سے بچ جاتے؟ ۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان امریکی کانگریس کے اراکین، برطانوی لارڈز اور اقوام متحدہ سے رحم کی بھیک کے لیے رابطے کر رہے ہیں لیکن امریکی اور برطانوی قانون دان ان کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کے قانون دان عمران خان کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ یہ پاکستان کی عدلیہ ہے جو کچھ کرسکتی ہے۔ وہ این آر او چاہتے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ سزا ملنے کے بعد پاکستان کے صدر کے پاس رحم کی اپیل کریں اور وہ اگر سمجھیں تو انہیں معاف کر سکتے ہیں لیکن کوئی اور انہیں معاف نہیں کر سکتا۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا اسلام آباد کے دونوں بڑے ہسپتالوں نے احتجاج کے دوران کسی شخص کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج عمران خان کی اہلیہ کی پارٹی کے اندر کنٹرول سنبھالنے کی ایک کوشش تھی اور وہ بڑی تباہی چاہتی تھیں جس میں وہ ناکام رہیں۔عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران 37 افغان شہری بھی پکڑے گئے ہیں۔