حسن علی، شاہد اور نصیر منشیات کی سپلائی دیتے پکڑے گئے۔ ، ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور 720 گرام ہیروئن برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا گھیرا تنگ کر دیا گیا ایس ایچ او باٹا پور آصف منصب کی زیر قیادت پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق دوران چیکنگ ملزمان حسن علی، شاہد اور نصیر منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے پکڑے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور 720 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ نہر کنارے نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرتے تھے۔پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے ایس ایچ او باٹا پور آصف منصب اور پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے منشیات فروشوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔