243ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں
لاہور286متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد میں87حادثات، دوسر ے نمبر پر رہا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1343ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 622افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔887معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 875ڈرائیوز،76کم عمرڈرائیور،449مسافراور200پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ243ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت286متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد87حادثات میں 93متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان80حادثات میں 86متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1524متاثرین میں 1252مرد اور272خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 250فراد کی اوسط عمر18سال سے کم865افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ409زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1351موٹرسائیکلز،91آٹورکشے،141کاریں،28وین،13مسافر بسیں،30ٹرک اور160دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔