پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر سستا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر سستا

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران تیزی دیکھی گئی، جب کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں مثبت آغاز ہوا، جس میں پہلے سیشن کے دوران 100 انڈیکس میں 495 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 960 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انڈیکس 161,600 پوائنٹس پر پہنچا تھا، مگر دن کے اختتام پر منفی زون میں چلی گئی تھی۔

دریں اثنا، ایکسچینج مارکیٹ میں بھی ڈالر مزید 6 پیسے سستا ہو گیا ہے، اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔