کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔
ہنڈریڈ انڈیکس میں 546 پوائنٹس کے اضافے کے بعد مارکیٹ 0.37 فیصد بڑھ کر 1 لاکھ 47 ہزار 889 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ گزشتہ روز یہ انڈیکس 147343 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری میں بڑھتی دلچسپی مارکیٹ میں بہتری کا سبب بنی ہے۔ ان کے مطابق معاشی اشاریوں میں بہتری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا بھی مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کو سہارا دے رہا ہے۔
ادھر زرمبادلہ مارکیٹ میں بھی قدرے استحکام دیکھنے میں آیا۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 281.80 روپے سے کم ہو کر 281.70 روپے پر آگیا۔ ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں یہ معمولی بہتری درآمدی ادائیگیوں میں کمی اور ترسیلات زر میں اضافے کے باعث ممکن ہوئی ہے۔