گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مظفر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنی حرکتوں پر غور کرنے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سیاسی جماعت عسکری ونگ بنا لے تو اس پر پابندی کا امکان زیر غور آ سکتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے حق میں نہیں ہے لیکن پی ٹی آئی کو اپنے رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنا نقصان برداشت کیا لیکن ملک کو نقصان سے بچایا۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب سے کوئی اختلاف نہیں ہے، لیکن اگر صوبے میں چیزیں درست نہ ہوں تو مثبت تنقید کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تنقید کو اختلافات کی طرف لے جانا غیر مناسب ہے اور اس کا کوئی حل نہیں۔