سٹاک مارکیٹ کا ایک اور ریکارڈ‘ایک کھرب68ارب کی سرمایہ کاری

کاروباری  ہفتے کے آخری روزپہلی بارہنڈرڈ انڈیکس1لاکھ1ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا

کراچی(آن لائن)کاروبار ہفتے کے آخری روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کا ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا ،پہلی بارہنڈیرڈ انڈیکس1لاکھ1ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا،1274پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس1لاکھ 1ہزار357 پوائنٹس پربند ہوا،مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب68ارب روپے سے زاید  کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمائے کا مجموعی حجم 127کھرب روپے سے بڑھ کر 128کھرب روپے ہو گیا۔اسٹاک مارکیٹ کے مجموعی کاروبار میں تقریبا1.27فیصد اضافہ  ہوااور58.37فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔جمعہ کو مارکیٹ کی بلند ترین سطح 1لاکھ1ہزار496 جبکہ کم ترین سطح99ہزار822رہی