خاتون نے مبینہ زہردیدیا،سابق شوہرقتل

پاکپتن(خصوصی رپورٹ) محلہ لطیف آباد میں طلاق یافتہ خاتون نے سابق شوہر کو زہر دے کر قتل کر ڈالا،ملزمہ زوراں بی بی نے سابق شوہر اعجاز عرف جادو کو بہانے سے دم والی مصری/چینی میں زہر ملا کر کھلا دی،زہر کھانے سے اعجاز کی حالت بگڑ گئی، جس پر اسے ساہیوال ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا،مقتول اعجاز عرف جادو اور ملزمہ زوراں بی بی کے درمیان طلاق کے بعد تنازع چلا آ رہا تھا، پولیس تھانہ سٹی نے مقتول کی ہمشیرہ سلمی بی بی کی مدعیت میں زوراں بی بی عرف زوری کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔