سیدو میڈیکل کالج سوات میں سیمینار‘شرکاء کی دہشت گردی کیخلاف ریلی

کے پی سنٹر آف ایکسیلنس برائے انسداد پرتشدد انتہا پسندی کے زیر اہتمام ’’اساتذہ اور طلباء  کے کردار برائے امن، سماجی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی‘‘ پر سیمینارہوا
میڈیکل کالجوں سمیت تمام تعلیمی ادارے پرامن، صحت مند اور باہم ہم آہنگ معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں:مقررین کا خطاب
لاہور(رپورٹ:علی چودھری)خیبر پختونخوا سنٹر آف ایکسیلنس برائے انسداد پرتشدد انتہا پسندی کے زیر اہتمام سیدو میڈیکل کالج سوات میں ایک روزہ سیمینار منعقد  کیا گیا‘جس کا عنوان تھا ’’من، سماجی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی میں اساتذہ اور طلباء￿  کا کردار‘‘۔سیمینار  میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، کے پی سنٹر آف ایکسیلنس برائے انسداد پرتشدد انتہا پسندی اور پرنسپل سیدو میڈیکل کالج بھی شریک ہوئے۔مقررین نے اس امر پر زور دیا  میڈیکل کالجز سمیت تمام تعلیمی ادارے پرامن، صحت مند اور باہم ہم آہنگ معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے طلباء￿  اور اساتذہ کو معاشرتی استحکام، برداشت اور قومی اتحاد کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔سیمینار کے اختتام پر بعد شرکاء نے اے پی ایس خضدارپر  دہشت گردی واقعے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک پرامن ریلی نکالی۔طلبہ نے اے پی ایس پشاور سے لے کر خصدار تک پیش آنے والے المیوں پر اظہار خیال کیا اور اس بات پر زور دیا  تعلیمی ادارے ایک متحد اور باہمت قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔قومی اتحاد ،سماجی ذمہ داری اور انتشار پھیلانے والی قوتوں کے خلاف اجتماعی عزم کا اظہار ہی ایک ذمہ دار اور پْرامن ریاست کی نشانی ہے۔