وزیراعلی خیبرپختونخوا کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست جمع

پشاور (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے  پشاور میں کارکنان پر شیلنگ کے معاملے  پر وزیراعلی علی امین گنڈا پور سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ اندارج کی درخواست جمع کرا دی گئی۔پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ اندارج کے لئے  درخواست تھانہ شرقی میں جمع کروادی۔ درخواست کے مطابق پیپلزپارٹی ایک جمہوری اور امن پسند پارٹی ہے، 26 مئی کو صوبے میں کرپشن کے خلاف پی پی کی جانب سے پر امن احتجاج ہوا ۔ جس پر سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے بھی شیلنگ کی ۔