صدر زرداری کا چینی سفارتخانے کا غیر اعلانیہ دورہ

صدر زرداری کا چینی سفارتخانے کا غیر اعلانیہ دورہ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ رات چینی سفارتخانے کا غیر اعلانیہ دورہ کیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق یہ دورہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چار ملکی مذاکرات کے مکمل ہونے کے بعد کیا گیا۔صدارتی ترجمان نے کسی بھی قسم کے دورے یا ملاقات کے حوالے سے تصدیق یا تردید سے گریز کیا اور کہا کہ اگر ملاقات ہوئی ہوتی تو پریس ریلیز اور ویڈیو جاری کر دی جاتی۔یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور سفارتی رابطوں کے پسِ منظر میں غیر رسمی نوعیت کا سمجھا جا رہا ہے۔