بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

ہارون آباد (خصوصی رپورٹ)بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق 6 ون آر کے قریب مسافر بس اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا تو لواحقین زخمی کو گاڑی میں ہسپتال لے جا رہے تھے ، راستے میں دم توڑ گیا۔