اسلام آباد میں یہ سرگرمیاں خطے میں امن کے قیا م کیلئے نہایت اہم پیش رفت ہے
دوحہ(آئی این پی ) قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے کہاہے کہ پاکستان ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اس وقت علاقائی و عالمی سفارت کاری کا مرکز بن چکا ہے پاکستان امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ایران کے تنازع کو کم کرنے اور جنگ کے خاتمے کیلئے سرگرم سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔حالیہ پیش رفت میں پا کستان، مصر ، ترکیہ اور سعودی وزرائے خارجہ کی اسلام آباد میں مشاورت شامل ہے ،جس سے سفارتی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے ممکنہ طور پر ایک ایسے سفارتی نمائندے کو مذاکرات کے لیے بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جو براہ راست بات چیت میں حصہ لے سکے۔ماہرین کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی یہ سرگرمیاں خطے میں امن کے قیا م کیلئے نہایت اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہیں۔